01/Jan/2019
News Viewed 1569 times
سال 2018 میں بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرپردل دہلا دینے والے مظالم ڈھائے۔ نام نہاد سرچ آپریشنز ،لاٹھی چارج ، آنسو گیس کی شیلنگ اورپیلٹ گنزکی فائرنگ سے 375 کشمیری شہید ہوئے، جن میں 10 کشمیری خواتین اور 35 کمسن بچوں نے بھی اپنی جانوں کا نذزانہ پیش کرکے آزادی کی تحریک کو نئی زندگی بخشی, زرائع کے مطابق 600 سے زائد گھروں کوجلا کرراکھ کا ڈھیربنا دیا گیا، 1300 افراد بینائی سے محروم ہوئے، جامع مسجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکا گیا جبکہ حریت رہنماوں کو کبھی گرفتار کرکے تو کبھی نظربند کرکے کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
اب یہ بھی پڑھیں: بر طا نیہ پولیس پر چا قو سے حملہ
بھارتی فورسزنے مقبوضہ وادی میں سارا سال تقریباً 3 ہزارکے قریب سرچ آپریشنزکئے، 21 کشمیریوں کو حراست میں لے کرشہید کیا گیا، 34 خواتین بیوہ اور78 بچے یتیم ہوگئے۔